ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹرویز متعدد مقامات سے بند
01-13-2025
(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی، ایم 4 پر شور کوٹ سے ملتان تک داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، موٹروے ایم 5 پر بھی ملتان سے روہڑی تک انٹری بند کر دی گئی، قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بھی برقرار ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اور بالائی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان پیدا ہو گیا، بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑی۔ لہہ، استور،گوپس، سکردو میں پارہ منفی 10 تک گر گیا، بگروٹ، کالام اور گلگت میں منفی 6 رہا۔