لاہور: تھنک فیسٹ 2025: ماحولیات کے حامل افراد کی تشکیل پر سیشن اختتام پذیر

01-12-2025

(لاہور نیوز) الحمراء آرٹ کونسل میں جاری تھنک فیسٹیول 2025 کے آخری روز مختلف سیشنز سمیت ماحولیات کے حامل افراد کی تشکیل پر بھی خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ماحولیات کے حوالے سے خصوصی سیشن میں شریک طلبا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خدیجہ عامر (پنجاب گروپ آف کالجز) خدیجہ عامر  نے کہا کہ صنعتوں کیلئے گرین انجری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اسے اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، صنعتیں ریونیو حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، ہر یونیورسٹی میں ماحولیات سائنسز پر بھی توجہ دی جانی چاہئے، گزشتہ 15 سال میں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہوئی اس میں سوشل میڈیا اور چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی بھی شامل ہوگئی ہے۔ طالبہ نے کہا کہ میرے نزدیک طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا ضروری ہے خاص طور پر ہائر ایجوکیشن کے طلبا کو، ہر یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طلبا کو جدید ترین تعلیم سے آراستہ کریں اور جدید ریسرچ کرائیں۔ خدیجہ عامر  نے مزید کہا کہ یو سی پی لاہور اپنے جدید ترین پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں کمپیوٹر سائنسز مارکیٹنگ بھی شامل ہے، ہم  نے اے آئی کے ماہر ٹیچر رکھے ہیں جو طلبا کو پڑھاتے ہیں جس میں چیٹ جی پی ٹی سمیت متعلقہ ہر قسم کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ عظمیٰ یوسف (کیمرج یونیورسٹی) عظمیٰ یوسف سے  نے کہا کہ کرونا اور کلائی میٹ تبدیل سے دنیا بھر میں بہت فرق پڑا ہے، ہمیں ایک دوسرے سے مل کام کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ٹیچرز ٹریننگ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ طالبہ نے کہا کہ گرین سکلز پر عمل درآمد بڑا چیلنج ہے اور کیمرج میں اس پر پوری توجہ دی جاتی ہے، پرائمری ٹیچرز کو پرائمری سطح پر تربیت دینی چاہئے، میوزک سے بچوں کی ذہنی صحت کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مگر کچھ والدین وقت ضائع کر دیتے ہیں بس بچوں کو کہہ دیا جاتا ہے کہ پڑھنا ہے اگلی کلاس میں جانا ہے۔ احمد حلیم خان (آکسفورڈ یونیورسٹی) آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم احمد حلیم خان  نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیکسٹائل اور زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حکومت گرین ورک فورس پر مزید کام کرے، ہمارے ملک میں معاشی بحران ہے۔ لنڈا پوپے (سروائیول انٹرنیشنل) لنڈا پوپے  نے کہا کہ نوجوان شہریوں کو ماحولیات پر زیادہ توجہ دینے کا ضرورت ہے، نوجوان ماحولیات پر توجہ دیں گے تو اگلی نسلیں بھی عمل کریں گی، گرین سکلز وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم الیکٹرک کاروں کے فروغ کے لئے ترجیح دینی چاہیے۔