سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کئے جانے کی تصدیق
01-12-2025
(ویب ڈیسک) ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کئے جانے کی تصدیق کر دی۔
ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دس سال 2015 تا 2024 ریکارڈ کے دس گرم ترین سال ہیں، 6 بین الاقوامی ڈیٹا کی بنیاد پر پچھلے 10 سال میں غیر معمولی ریکارڈ توڑ درجہ حرارت سامنے آئے۔ پہلا کیلنڈر سال 1850 سے 1900 کے عالمی اوسط سے 1.5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے جبکہ 2024 میں زمین اور سمندر کی سطح کا غیر معمولی درجہ حرارت اور سمندری گرمی دیکھی گئی، تحقیق میں 7 ممالک اور 31 اداروں کے 54 سائنسدانوں کی ٹیم شامل تھی۔ گلوبل وارمنگ سے تقریباً 90 فیصد اضافی گرمی سمندر میں جمع ہوتی ہے، سال 2023 سے 2024 تک، عالمی بالائی 2000 میٹر سمندری حرارت کے مواد میں 1021 جولز اضافہ ہوا۔ سال 2024 پیرس معاہدے کا طویل مدتی درجہ حرارت کا ہدف ابھی خاتمے سے پہلے شدید خطرے میں ہے۔ ڈبلیو ایم او مارچ 2025 میں جاری ہونے والی اپنی سٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ 2024 کی رپورٹ کی مکمل تفصیلات فراہم کرے گا۔ رپورٹ میں گرین ہاؤس گیسوں، سطح کے درجہ حرارت، سمندر کی گرمی، سطح سمندر میں اضافے، گلیشیئر اور سمندری برف کی حد سمیت اہم موسمیاتی تبدیلی کے اشارے کی مکمل تفصیلات شامل ہونگی۔