رول آف لاء کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: شاہد خاقان عباسی

01-12-2025

(لاہور نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رول آف لاء کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں تھنک فیسٹیول 2025 کے آخری روز شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جہاں الیکشن چوری ہو گا سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں رول آف لاء نہیں ہو گا وہ ترقی نہیں کر سکتا میں، میں ماضی کی سب غلطیوں کا اعتراف کرتا ہوں، پنتس سال اس نظام نہیں گزاریں ہیں، بغیر پڑھے آئینی ترمیم ہو گئی ہے، آئین غیر متوازن ہو گیا۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ فوج کو آئینی حدود میں رہنا پڑے گا، جب فوج آئینی حدود سے باہر آتی ہے ملک کا نقصان ہوتا ہے، لیکن فوج کبھی بھی سیاست دان کے بغیر آئینی حدود سے باہر نہیں آتی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں الزامات کا کھیل ختم کرنا ہوگا، کوئی پارٹی، کوئی شخص ، کوئی انسٹیٹیوشن اس الزام سے خارج نہیں ہے، آئین اچھا ہے یا برا ہے اس کو فالو کرنا چاہیے، اگر کسی کو آئین پسند نہیں ہے تو مل کر اسے تبدیل کر لیں لیکن توڑیں نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اکانومی ٹھیک ہوگی تو ملک بھی ٹھیک ہو جائے گا، آج کا نوجوان معاشی حل چاہتا ہے۔