سہ ملکی سیریزاور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان
01-12-2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری کردہ سکواڈ میں کین ولیمسن شامل ہیں تاہم انہیں کپتانی نہیں دی گئی وہ بطور سینئر پلیئر سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ سکواڈ میں ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، بین سیئرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ بھی شامل ہیں۔ سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان، 10 فروری کو جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔ بعدازاں کیویز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں 19 فروری کو گرین شرٹس کے مدمقابل آئے گی، سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 فروری کو کراچی میں افغانستان سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔