بھارتی لیجنڈ کامیڈین جونی لیور بھی عمران اشرف کے مداح نکلے

01-12-2025

(لاہور نیوز) بھارتی لیجنڈ کامیڈین جونی لیور بھی پاکستانی اداکار عمران اشرف کے مداح نکلے۔

جونی لیور نے دنیا نیوز کے شہرہ آفاق پروگرام ’’مذاق رات‘‘ اور اس کے میزبان عمران اشرف کی پرفارمنس کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی اداکار نے اپنے پیغام میں عمران اشرف کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پہلے اپنی اداکاری سے ڈراموں میں اپنا لوہا منوایا اور اب پروگرام اینکر کے طور پر بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔ جونی لیور کا کہنا تھا کہ پروگرام ’’مذاق رات ‘‘ایک بہترین شو کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کا سبب بھی بن رہا ہے۔ عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے جونی لیور کے ویڈیو پیغام کو اپنے لئے ایک ایوارڈ قرار دیا ہے۔