ملکی 90 فیصد تجارت سمندر سے ہوتی ہے: قیصر احمد شیخ
01-11-2025
(لاہورنیوز) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملکی90فیصد تجارت سمندرسے ہوتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ تعلیم کےشعبے پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔پاکستان کی90فیصد تجارت سمندرسے ہوتی ہے،جس کا شعبہ معیشت میں اہم کردار ہے، ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ ترجیح ہے،حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ تجارت کا اہم گیٹ وے ہے، دنیاکی بڑی کمپنیاں تجارت کیلئےپاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں، ایران ، افغانستان اور بھارت سے علاقائی تجارت بہتر نہ ہونے سے ملکی تجارت کا 90 فیصد حصہ سمندر پر منحصر ہے۔وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا منافع 2023 میں 2 ارب ڈالر تھا اور سال 2024 میں منافع بڑھ کر 10 ارب ڈالر ہوگیا سال 2024 میں پورٹ قاسم نے 42 ارب روپے منافع کمایا ہے۔