کوئی باشعور انسان بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری
01-11-2025
(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کوئی بھی شعور رکھنے والا انسان بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔
شاہدرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ایک فتنہ اڈیالہ جیل میں موجود ہے، فتنہ نے سول نافرمانی کی کال دی تھی، فائنل کال دی گئی جو مسڈ کال ثابت ہوئی، یہ لوگ پاکستان کے دوست ممالک سے رابطہ کرتے ہیں، وقاص اکرم کہہ رہے تھے سول نافرمانی کا اثر 2 ماہ بعد ہو گا، اوورسیز پاکستانی بھی اس شخص کو جان چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا آج گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھ سے ملنے کی ضرورت بھی نہیں، جا کر مجھے رہا کروائیں، یہ وہ شخص ہے جو اے سی اور کھانا بند کرواتے تھے، اب تو بانی پی ٹی آئی کو ان کے گھر والے ملنے نہیں جاتے، قوم کے بچے غلیلیں اور اپنے بچے گھروں میں بیٹھیں، پاکستان کو تباہی کا شکار کرنے والے ناکام ہو گئے ہیں، فتنہ گروپ کا مقصد اداروں کی ہرزہ سرائی تھی۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا 2 ارب روپے 26 کے فساد سے پہلے تقسیم کئے گئے، باتیں نکل رہی ہیں کہ گنڈاپور اور ان کی کابینہ کرپشن میں ملوث ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے، گنڈاپور کے اپنے وزیر کرپشن پر سوال اٹھا رہے ہیں، کے پی کی عوام کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا اس سال ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہر روز ایک نئے پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہوتا ہے، پہلے پروگرام لانچ کئے جاتے تھے پر مکمل نہیں ہوتے تھے، مریم نواز سکالر شپ کا بولتی نہیں جا کر ہاتھوں میں دیتی ہیں، مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ کے 3 سے 4 ایونٹ میں شرکت کی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں چکن اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی مزید بہتر ہو رہی ہے، پناہ گاہیں اور دوسرے پروگرام آرگنائزیشن کے تھے، تمام کام میرٹ پر ہو رہا ہے، کوئی سفارش نہیں کر سکتا، سولر پروگرام اور سکالر شپ میں بھی کوئی سفارش نہیں کر سکتا، لیڈرشپ محنتی اور ایماندار ہو تو رزلٹ سب کو ملتے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا شاہدرہ میں سیوریج کے بہت مسائل تھے، شاہدرہ کے علاقے میں 10 ارب روپے لگا رہے ہیں، میں وزیراعلیٰ پنجاب کی بہت شکر گزار ہوں، شاہدرہ کے 2 نئے سکولز کو ماڈرن سکولز بنانے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ماڈرن سکولز میں جدید تعلیم دی جائے گی، ہر اے سی اور ڈی سی کیلئے پرفارمنس شیٹ بھی بنا رہے ہیں، ہر ایک غلطی پر ان کے پوائنٹس کم کئے جا رہے ہیں، دھی رانی پراجیکٹ مریم نواز کے دل کے بہت قریب ہے۔