ایک ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی،10 سستی ہوگئیں: ادارہ شماریات
01-11-2025
(ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی، دس سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے میں گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی، دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی، 5 لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد اور چینی 1.23 فیصد مہنگی ہوئی، ان کے علاوہ 11 مزید اشیاء مہنگی ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے۔ دس اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں چاول، دال ماش، پیاز شامل ہیں۔ ٹماٹر 31.40 فیصد سستے ہوئے، آلو 10.36 فیصد، انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی۔