حدنگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم 2 ٹریفک کیلئے کھل گئی

01-11-2025

(لاہور نیوز) حدنگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم 2 کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو حدنگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا، حدنگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم 4 کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سید عمران احمد نے بتایا حدنگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم 3 بھی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حدنگاہ کم ہونے پر موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کیا گیا تھا، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی تھی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر دھند کے باعث داخلہ ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ قومی شاہراہوں پر حدنگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تھی، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیورز سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔