بلوچستان میں سونے و تانبے کے ذخائر پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید

01-11-2025

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید ہیں۔

معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے  نے منصوبے کی تکمیل کے لئے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے دوران ساڑھے سات ہزار جبکہ تکمیل کے بعد چار ہزار طویل مدتی ملازمتوں کی فراہمی متوقع ہے، ریکوڈِک منصوبے سے بلوچستان میں سکیورٹی کی بہتری، مقامی کمیونٹی کو فائدہ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔ ریکوڈک منصوبے کی تکمیل بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے امید کی کرن ہے، ریکوڈِک منصوبے کی کامیاب تکمیل پاکستان کو "عالمی سرمایہ کاری کا مرکز" بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ حکومتی اقدامات اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملکی ذخائر کا مؤثر استعمال معاشی بحالی کے لئے ناگزیر ہے۔