مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار

01-11-2025

(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کا پیچھا نہ چھوڑا، بڑھتی مہنگائی کے باعث روزمرہ اشیا عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے مقرر کر دی گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 880 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں ، مارکیٹ میں پیاز 150 ، ٹماٹر 170 ، لہسن 740 اور ادرک 450 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ، لیموں 120 ، آلو 100 اور میتھی 80 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔ پھلوں میں انگور سندر خانی 480 ، ایرانی کھجور 550 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔