سروسز ہسپتال میں لڑائی کا معاملہ، ایڈہاک ڈاکٹر رانا شاہد علی نوکری سے فارغ
01-11-2025
(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال میں لواحقین اور عملے کی لڑائی کے معاملے پر سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے ایکشن لیتے ہوئے لڑائی میں ملوث ایڈہاک ڈاکٹر رانا شاہد علی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لواحقین کے ساتھ ڈاکٹرز اور گارڈ کی لڑائی کا واقعہ چند روز پہلے ہوا تھا۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے معاملے کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایکشن لیا، ایڈہاک ڈاکٹر رانا شاہد علی میڈیکل آفیسر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا اور پی جی ڈاکٹر فائق کی ٹریننگ ختم کر دی گئی جبکہ ہسپتال کے گارڈ کو شوکاز نوٹس دے دیا گیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔