چیمپئنز ٹرافی بارے کچھ نہیں کہہ سکتا، میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے: صائم ایوب
01-11-2025
(لاہور نیوز) قومی بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ قومی بلے باز نے کہا کہ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل ہے، پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں، لندن میں قیام کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔