تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی
01-11-2025
(لاہور نیوز) ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
جناح ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا، عینی شاہدین کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔