ملک محمد احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا
01-10-2025
(لاہور نیوز) ملک احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے کے باعث ملک محمد احمد خان قائم مقام گورنر پنجاب تھے۔ اسی طرح ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا، پنجاب اسمبلی کے 11 جنوری کے اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریریٹ کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔