ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو پاگل قرار دے دیا

01-10-2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبرواداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے بھارت کے کامیڈین ذاکر خان کو پاگل قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔