اپنے پیاروں سے ملاقات کیلئے جیل آنیوالے افراد کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

01-10-2025

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کو سہولت دینے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔

پنجاب حکومت نے ملاقاتیوں کو بڑی جیلوں کے باہر سے ملاقات شیڈ تک پہنچانے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا، جیل حکام کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور کی کوٹ لکھپت اور نارووال جیل کے لیے الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ کوٹ لکھپت جیل کے لئے 2 الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ نارووال جیل کے لئے 1 گاڑی خریدی جائے گی، جیل حکام کا کہنا ہے کہ 15 سواریوں کی کیپسٹی والی الیکٹرک گاڑیاں صبح سے  لے کر ملاقات کے اختتام تک متحرک رہیں گی۔