موسمی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول
01-10-2025
(لاہور نیوز) روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئی، موسمی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہیں۔
شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس جاری ہے، شہری اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عدم استحکام پر شدید بے چین ہیں، بازار میں سبز مصالحہ جات موسمی سبزیوں سے بھی مہنگے فروخت ہو رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کاروبار ہے نہیں، دو وقت کی روٹی مشکل ہو رہی ہے۔ پیاز 160 روپے فی کلو، ٹماٹر 160 روپے، لہسن چائنہ 700 روپے، ادرک تھائی 420 روپے ، سبز مرچ 200 روپے، لیموں چائنہ 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں پھل سرکاری ریٹ کے برعکس فروخت ہو رہے ہیں، سیب کالا کولو 350 روپے فی کلو، کینو درجہ اول 370 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادھر برائلر کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، مرغی کا گوشت چھ سو روپے سے نیچے نہ آ سکا، انتظامیہ بڑے مگرمچھوں کو ہاتھ ڈالنے کے بجائے چھوٹے دکانداروں پر مقدمات کر رہی ہے۔