محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تیاری
01-10-2025
(لاہور نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کو ڈیجیٹلائز اور پیپرلیس کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔
وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر محکمہ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، پنجاب ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ گورننس پروگرام کے تحت محکمہ کو جون 2025 تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائیگا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے ڈیجیٹلائز اور پیپرلیس ہونے سے دفتری معاملات کو بیک وقت معیار اور رفتار حاصل ہو گی، ڈیجیٹلائزیشن سے ریکارڈز کو محفوظ رکھنا اور رسائی حاصل کرنا مزید آسان ہو جائیگا۔ ان کا کہنا تھا دفتری امور پیپرلیس ہونے سے سالانہ لاکھوں روپوں کی بچت ہو گی، نئے اقدامات سے عوامی مسائل کے جلد حل نکلیں گے اور محکمہ کی کارکردگی میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔