پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

01-10-2025

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 284 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے پر آ گیا ہے۔