سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

01-10-2025

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، دسمبر 2023 میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا، دسمبر 2024 کی ترسیلات زر میں سالانہ 29.3 فیصد اور ماہانہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران ترسیلات زر کا کل حجم 32.8 فیصد اضافے سے 17 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر کی وصولی سب سے زیادہ سعودی عرب سے 77 کروڑ 6 لاکھ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ 15 لاکھ ، برطانیہ سے 45 کروڑ 69 لاکھ اور امریکا سے 28 کروڑ 43 لاکھ ڈالر وصول ہوئے۔