انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہو گی

01-10-2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم آج رات کراچی سے ملائیشیا روانہ ہو گی۔

پاکستان کی انڈر 19 ویمنزٹیم کل ملائیشیا پہنچے گی۔ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا ۔