پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
01-10-2025
(لاہور نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پر ادائیگیوں کا بوجھ نہیں اور یورپ کے روٹس بحال ہو گئے، پی آئی اے کی فروخت کیلئے دوبارہ مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے فلیٹس خریدنے پر اب سیلز ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے 3 طریقہ کار طے پا گئے، آؤٹ رائٹ سیل، جوائنٹ وینچر یا لانگ ٹرم لیز پر روز ویلٹ ہوٹل دیا جا سکے گا۔