بدتمیزی اور اختیارات سے تجاوز، 2 سینئر ٹریفک وارڈنز اور 3 ٹریفک وارڈنز معطل
01-09-2025
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاھور نے شہریوں سے بدتمیزی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 2 سینئر ٹریفک وارڈنز اور 3 ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیا۔
معطل ہونے والے ٹریفک وارڈنز میں انچارج شالامار اور بیٹ آفیسر شادمان شامل ہیں، معطل ہونے والوں میں ای چالان ریکوری گلبرگ ٹیم کے 2 ٹریفک وارڈنز اور انچارج شادمان شامل ہیں۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا، تمام فورس کو سختی سے حکم ہے کہ لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سلام کریں اور پھر کلام کریں، ھم عوام کی خدمت کے لئے سروس میں آتے ہیں اختیارات سے تجاوز کے لئے نہیں، ٹریفک پولیس کا کوئی بھی آفیسر اختیارات سے تجاوز کریگا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔