سیاسی استحکام ضروری، بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا: مصدق ملک
01-09-2025
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کیلئے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے، اگر کسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے تو عدالتوں سے ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہو رہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد کمپین چلائی جا رہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کا جواب دینا پڑے گا۔