لاہور: 13 ہائی، ہائر سکینڈری سکولز میں سربراہان کی تعیناتی
01-09-2025
(لاہو ر نیوز) صوبائی دارالحکومت کے 13 ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں سربراہان کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس ٹی اساتذہ کو سکولوں کا انچارج ہیڈ لگایا گیا ہے، فائقہ صدف کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصطفی آباد، مصباح شاہین کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبوتر پورہ گلبرگ اور محمد آصف ایاز کو گورنمنٹ ہائی سکول کرباٹ تعینات کیا گیا۔ اسی طرح جمیل احمد کو گورنمنٹ ہائی سکول بددو کی، اصغر علی کو گورنمنٹ ہائی سکول اصلاح معاشرہ جبکہ سردار فاطمہ کو گورنمنٹ ہائی سکول لدھڑ کا ہیڈ لگایا گیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن نے انچارج ہیڈز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، انچارج ہیڈز کی عدم تعیناتی سے سکولز کے انتظامی معاملات متاثر ہو رہے تھے۔