سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف اپیل خارج

01-09-2025

(لاہور نیوز) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل  نے چیمبر اپیل غیر موثر ہونے پر خارج کی ہے، ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع ہونے کے باوجود مقدمات سننے پر درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعقد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی، جس پر درخواست گزار شاہد رانا نے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی تھی۔