بجلی کی پیداوار کے ساتھ ترسیل کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں: اویس لغاری

01-09-2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے ساتھ ترسیل کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی منصوبوں میں عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جا رہا ہے، سستی توانائی کا حصول ترجیح ہے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی پیداوار کے نئے پلانٹ لگانے جا رہے ہیں، بھاشا ڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈز کی تنظیم نو کر دی ہے۔