جاپان کے لوگوں کو نفسیاتی کہنے پر ٹک ٹاکر جنت مرزا پر سخت تنقید
01-09-2025
(ویب ڈیسک) معرو ف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو جاپانی قوم پرتنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔
جنت مرزا سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ہم نے جاپان کے بارے میں سنا ہوا ہے کہ وہاں کے لوگ صفائی کا بہت خیال رکھتے ہیں تو اس بات میں کتنی سچائی ہے؟ ٹک ٹاکر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں عوامی مقامات پر آپ کو کہیں کوئی کوڑا دان نظر نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ایسے عجیب سے اصول ہیں، مجھے لگتا ہے کہ جاپانی لوگ نفسیاتی ہیں کیونکہ ایسا کون کرتا ہے کہ کھانے پینے کے بعد کچرے کی ایک ایک چیز الگ الگ کرکے پھینکی جائے۔ جنت مرزا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صفائی کے معاملے میں حساس ہونے پر جاپانی قوم کو تفسیاتی کہنے پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔