بابراعظم 'سی اے ' کا بیٹ استعمال کرنے کا کتنا معاوضہ وصول کریں گے؟جانئے

01-08-2025

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے 'سی اے ' کمپنی کے بیٹ استعما ل کرنےکے عوض وصول کرنے والے معاوضے سے متعلق تفصیل سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے بازبابر اعظم نے انگلینڈ کی کمپنی گرے نکولس کے ساتھ اپنی طویل شراکت ختم کر کے پاکستان میں کرکٹ کا سامان تیار کرنے والی کمپنی سی اے اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان نے پاکستانی برانڈ کے ساتھ ایک منافع بخش ڈیل کی ہے جس میں کئی مراعات شامل ہیں۔ سی اے اسپورٹس نہ صرف بابراعظم کوبیٹ اسپانسر فیس کے سالانہ 7 کروڑ روپے ادا کرے گابلکہ انہیں نمایاں پرفارمنس پر الگ سے بونس بھی دے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کو ہر ففٹی اور سنچری پر الگ سے  اضافی رقم ملے گی جس سے ان کی  کارکردگی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ واضح رہے کہ 7 کروڑ روپے سالانہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کا سب سے منافع بخش معاہدہ ہے جو ویرات کوہلی اور جو روٹ جیسے عالمی کرکٹ سپر اسٹارز کے اسی طرح کے معاہدوں کا مقابلہ کرتا ہے۔