نواز شریف کا رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کا دورہ متوقع

01-08-2025

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا رواں ماہ کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ‏دورہ کے دوران بیرون ملک مقیم سیاسی اور کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں ‏نواز شریف مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنان سے بھی خطاب کریں گے جبکہ سابق وزیر اعظم میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔