نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت 2 ممبران کی تعیناتی میں 18 روز باقی!

01-08-2025

(لاہور نیوز) نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہ ہو سکا۔

چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں صرف 18 روز باقی رہ گئے، آئین کے مطابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشنز کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کےلئے مشاورت عمل میں لانا ہوتی ہے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو چلا جاتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے 12 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ہر پوسٹ کے لئے تین نام کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں، آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ کے پاس چلا جاتا ہے۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ضروری ہے، نئی تعیناتی تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کام کرتے رہیں گے۔ 68 سال سے کم سابق سپریم کورٹ ججز، ٹیکنوکریٹ و بیوروکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر کے لئے اہل ہیں، 65 سال سے کم ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ الیکشن کمیشن ممبر بننے کے اہل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی 26 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔