بسوں کی خریداری کا معاملہ، نجی سکولز سے ڈیٹا طلب

01-08-2025

(لاہور نیوز) بسوں کی خریداری کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور نے نجی سکولز سے ڈیٹا مانگ لیا۔

نجی سکولز کی چینز لاہور گرامر، بیکن ہاؤس، لاکاس سکول، سٹی سکول، لرننگ الائنس سکول و دیگر کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈیٹا فراہم کیا جائے، ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ نوٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا، موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا سکول کی ذمہ داری ہے۔