سیف سٹی نے’میری پہچان‘ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا
01-08-2025
(لاہور نیوز) سیف سٹی نے"میری پہچان" سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق "میری پہچان" سروس گمشدہ افراد کی شناخت کا ایک جدید طریقہ ہے جسے نادرا کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، اس سروس سے ذہنی یا جسمانی معذوری، گھر کا پتہ بتانے سے قاصر افراد اور لاوارث لاشوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے بتایا لاوارث یا ذہنی معذور افراد کی 15 پر موصول ہونے والی کالز پر"میری پہچان ٹیم"ڈیٹا بیس سے ریکارڈ چیک کرے گی۔