رواں سال نہم کا اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہو گا، ہدایات جاری
01-08-2025
(لاہور نیوز) رواں سال نہم جماعت کا اسلامیات لازمی کا امتحان 100 نمبروں کا لیا جائے گا، تعلیمی بورڈز نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دیں۔
آئندہ سے جماعت نہم امیدواران کیلئے امتحان میں اسلامیات کے لئے 3 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، اسلامیات کے امتحان بارے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ماڈل پیر بھی جاری کر دیا۔ ماڈل پیپرز تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا 50،50 نمبر کا پرچہ لیا جاتا تھا۔