سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے

01-08-2025

(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں ایک سبزی اور 5 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے۔

مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل مقرر کردہ نرخوں سے مہنگے داموں پر فروخت کئے جا رہے ہیں، پیاز 125 کے بجائے 150، ٹماٹر 135 کے بجائے 170 ، لہسن 590 کے بجائے 700 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ، کیلا درجہ اول 20 ، درجہ دوم 140 روپے فی درجن ، سیب 340 ، امرود 220 ، انار بدانہ 820 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ادھر برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی متاثر ہو گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے اضافہ، فی کلو 595 روپے کا ہو گیا، زندہ برائلر کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہوئی ہے، فارمی انڈے 29 روپے سستے، فی درجن قیمت 300 روپے ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 880 روپے کی ہو گئی۔