قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ
01-07-2025
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کی سمری ارسال کر دی گئی ہے تاہم قومی اسمبلی اجلاس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اپوزیشن مذاکرات، ملک کے امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں معاشی صورتحال اور عوامی مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔