ٹیپا بلڈنگ لٹن روڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

01-07-2025

(لاہور نیوز) ٹیپا بلڈنگ لٹن روڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

یہ منصوبہ بجلی کی بچت اور گرین انرجی پر منتقل ہونے کیلئے بنایا گیا، ٹیپا ہیڈکوارٹر پر 80 سے 100 کے وی اے کا سولر سسٹم لگانے کا پلان ہے۔ سولر سسٹم لگانے کے لئے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ایک ماہ کے عرصہ میں ٹیپا بلڈنگ کو سولر پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ٹیپا کی طرف سے رواں ماہ میں ہی ٹینڈر ایوارڈ کر دیا جائے گا۔