پنجاب کی چار جامعات میں وائس چانسلر کیلئے 2 سو امیدوار سامنے آ گئے

01-07-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی چار جامعات میں وائس چانسلر لگنے کے لئے 2 سو امیدوار سامنے آ گئے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے درخواستوں کی سکروٹنی شروع کر دی، پہلے سے قائم سرچ کمیٹیز امیدواروں کے انٹرویوز کریں گی۔  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں ریگولر وائس چانسلر کی تقرری کی جانی ہے، یونیورسٹی آف نارووال اور اسلامیہ  یونیورسٹی بہاولپور کے لئے دوبارہ اشتہار دیا گیا ہے۔ رواں ماہ ہی انٹرویوز شروع ہونے کے امکانات ہیں۔