پاکستان انجینئرنگ کونسل کا ماہر انجینئرز کا پول بنانے کا اعلان

01-07-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ماہرانجینئرز کا پول بنانے کا اعلان کردیا۔

ماہر انجینئرز کا مذکورہ پول مقامی اور بین الاقوامی پاکستانی انجینئرز پرمشتمل ہوگا جو انجینئرنگ کے شعبے کو ترقی دلوانے کے لیے تجاویز دے گا۔ رپورٹ کے مطابق انجینئرز کا یہ پول پاکستان کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل دے گا۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ پول کا مقصد مختلف شعبوں کے تجربہ کار انجینئرز کو اکٹھا کرنا ہے، ماہرانجینئرز اپنے اپنے شعبے میں بہتری کیلئے تجاویز دیں گے، انجینئرز پاکستان کی سماجی، اقتصادی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاون ہوگا، پاکستان کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے، اہل پروفیشنلز پی ای سی پول میں شامل ہوں۔