لیسکو نے 18 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کر دیئے
01-07-2025
(لاہور نیوز) لیسکو نے میٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے۔
شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے پہلے مرحلے میں18 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کر دیئے، نئے جاری ہونے والے سنگل فیز میٹرز نیو کنکشنز کے لئے لگائے جائیں گے، خراب میٹرز کی تبدیلی تاحال التوا کا شکار ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 4 اکتوبر تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے تمام صارفین کو سنگل فیز میٹرز فراہم کر دیئے ہیں، لیسکو کی جانب سے آج مزید میٹرز جاری کئے جائیں گے۔ ترجمان نے بتایا لیسکو کے پاس تھری فیز میٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے، جنوری تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے تمام صارفین کو تھری فیز میٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔