مہنگائی بے لگام، سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس فروخت ہونے لگیں
01-07-2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کے جن پر قابو نہ پایا جا سکا، سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس فروخت ہونے لگیں۔
پیاز 170، ٹماٹر 180، لہسن چائنہ 700، ادرک 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، سبز مرچ 200 ، لیموں چائنہ 100 روپے کلو میں دستیاب ہیں، پھلوں میں کیلا درجہ اول 200 روپے فی درجن میں بک رہا ہے۔ ادھر برائلر گوشت کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کر دی گئی، مرغی کا گوشت 595 روپے سے سستا کرکے 591 روپے کلو مقرر ہو گیا، ہول سیل زندہ برائلر 394 ، پرچون بازار میں 408 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ انڈوں کی قیمت 329 روپے درجن پر برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 750 روپے میں دستیاب ہے۔