9رکنی برطانوی وفد کی آئی جی پنجاب سے اہم ملاقات

01-06-2025

(لاہور نیوز)برطانوی پولیس اور ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سی پی او آفس کا دورہ کیا، 9 رکنی برطانوی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ وفد نے دہشتگردی اور آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا.

دوران ملاقات انٹرپول کے ذریعے مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریمنلز ریکارڈ شیئرنگ کے امور زیر غور آئے، آئی جی پنجاب نے پولیس کو دہشتگردی، شدت پسندی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی، ملاقات میں برطانوی پولیس اور پنجاب پولیس کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد نے سنٹرل پولیس آفس کے میوزیم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب اور برطانوی وفد کے مابین سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا، ڈپٹی مینجر سٹریٹجی اینڈ ڈویلپمنٹ گریمی والس (Graeme Wallace) کی قیادت میں 09 رکنی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی میر واعظ نیاز، سینئر پولیسنگ ایڈوائزر ڈیرن کولن ٹامکنز، بینجمن واٹسن و دیگر وفد میں شامل تھے، وفد نے دہشت گردی، شرپسندی اور آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا اور سنٹرل پولیس آفس کے میوزیم اور دیگر شعبوں کا دورہ بھی کیا۔