وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے طلب
01-06-2025
(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ضلع کُرم میں امن وامان کی حالیہ صورتحال پر بھی غور کا امکان ہے جبکہ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔