پنجاب حکومت کا مستحق اقلیتی خاندانوں کیلئے مالی امداد کا بڑا منصوبہ تیار

01-06-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق اقلیتی خاندانوں کیلئے مالی امداد کا بڑا منصوبہ، مستحق اقلیتی خاندانوں کی کفالت کیلئے سی ایم مینارٹی کارڈ منصوبے کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سی ایم پنجاب مینارٹی کارڈ کیلئے 95 ہزار 340 مستحق مسیحی خاندانوں  نے درخواستیں جمع کرائیں،سالانہ 50 ہزار مستحق اقلیتی خاندانوں کو 3 ماہ بعد 10ہزار 500 روپے فراہم کیے جائیں گے، مجموعی طور پر 1 سال میں مینارٹی کارڈ ہولڈرز مستحق خاندانوں کو 31 ہزار 500 روپے مالی امداد ملے گی۔ پنجاب حکومت نے مینارٹی کارڈ کی مدمیں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے مینارٹی کارڈز تقسیم کیلئے ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو مینارٹی کارڈ منصوبہ پر فوری عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا، مینارٹی کارڈز اے ٹی ایم کارڈز کی طرز پر فعال ہوں گے، مینارٹی کارڈز کی رجسٹریشن کیلئے پی آئی ٹی بی نے آن لائن پورٹل قائم کیا۔ مینارٹی کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل 5 دسمبرکو فعال ہوا، 5 جنوری تک رجسٹریشن کی گئی، مستحق اقلیتی خاندانوں کے سربراہوں نے آن لائن ہی اپلائی کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے مینارٹی کارڈ کے فوری اجراء پر عملدرآمد کا حکم دے دیا، مینارٹی کارڈز، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماڈلز کی طرز پر تقسیم کیے جائیں گے۔