زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے ریڑھ کی ہڈی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے
01-06-2025
(ویب ڈیسک)ماہرین نے زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے ریڑھ کی ہڈی پر ہونے والے منفی اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسیوں پر غلط انداز سے گھنٹوں تک بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس کے بعد اکثر سرجری کی ضرورت پڑجاتی ہے۔آرتھو رینیو ریجنیکس انڈیا جوائنٹ، اسپائن اینڈ اسپورٹس کلینک کے سینئر ڈاکٹر، سوربھی بھگت نے ریڑھ کی ہڈی کے ان عام مسائل کی فہرست دی ہےجن میں اول نمبر پر ریڑھ کی ہڈیوں میں کے رمیان موجود کُشن خراب ہوجاتا ہے،دوسرے نمبرپر ڈسک کا نرم، اندرونی حصہ بیرونی تہہ سے زیادہ ابھرجاتا ہے۔اسی طرح تیسرےنمبر پر ریڑھ کی ہڈی کے چھوٹے جوڑوں میں سوزش اورآخر میں ریڑھ کی نالی کا تنگ ہونا اور اعصاب پر دباؤ پڑنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔