شدید سردی سے نمونیا کیسز میں اضافہ، 110 کیسز رپورٹ

01-06-2025

(لاہور نیوز) شدید سردی سے نمونیا کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک ہفتہ میں پنجاب میں نمونیہ کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں ایک ہفتے کے دوران نمونیا کے 25 کیسز سامنے آئے، شہر کے ہسپتالوں میں نمونیا کا شکار سینکڑوں بچے زیر علاج ہیں، چلڈرن ہسپتال میں نمونیا میں مبتلا 20 سے زائد بچوں کا علاج جاری ہے۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں اور ساتھ نمونیا کی ویکسین ضرور لگوائیں۔