حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کو انتہائی درجے کا بیوقوف قرار دے دیا

01-05-2025

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے پاکستانی مردوں کو انتہائی درجے کا بیوقوف قرار د ے دیا گیا۔

ٹک ٹاکر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے پاکستانی مردوں کے حوالے سے نہایت تضحیک آمیز اور شرمناک باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مردوں کو دھوکا دینا بہت آسان ہے،ان مرد حضرات کو آسانی سے الو بنایا جاسکتا اور ان کو ناکوں چنے چبوائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مردوں کے متعلق مزید ہرزہ سرائی کی کہ ’’پاکستانی مرد خواجہ سراؤں، ہیجڑوں، مردوں، خواتین، بچوں، بیواؤں، اور طلاق یافتہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑتے۔ ان کی خواہشات بہت زیادہ ہوتی ہیں اور وہ اپنی جسمانی خواہشات کےلیے پاگل ہوجاتے ہیں۔‘‘ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت غصہ اور تنقید کا اظہار کیا جارہا ہے۔