نیند کی ادویات کا کثرت سے استعمال کیا اثرات مرتب کرسکتا ہے؟جانئے

01-05-2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہنیند کی عام دوائیں ڈیمینشیا سے منسلک ہوسکتی ہیں۔

محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ جو لوگ نیند کی ادویات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں انہیں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔نتائج کے مطابق استعمال ہونے والی نیند کی ادویات کی قسم اور اس کی مقدار بڑھتے ہوئے خطرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مطالعات نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ خطرے کے عوامل اور بیماری کے بڑھنے کا خطرہ مختلف نسلوں کے لوگوں کے درمیان مختلف دیکھا گیا ہے۔ محققین نے تقریباً 3,000 بالغوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہیں مطالعہ کے آغاز میں ڈیمنشیا نہیں تھا۔ شرکا میں جو اکثر نیند کی دوائیں استعمال کرتے تھے ان میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھا جنہوں نے دوا کو شاذ و نادر ہی استعمال کیا۔